برسلز(نمائندہ خصوصی)– یورپ بھر میں KLM اور برٹش ایئرویز کی درجنوں پروازیں اچانک منسوخ. فضائی سفر کرنے والے ہزاروں مسافر شدید مشکلات کا شکار ہوگئے ہیں.
یہ منسوخیاں برطانیہ، اسپین، نیدرلینڈز، جرمنی، سوئٹزرلینڈ اور دیگر ممالک میں سامنے آئی ہیں، جس کے باعث ایئرپورٹس پر ہڑبونگ مچ گئی اور مسافروں کو متبادل پروازوں کے حصول کیلئےگھنٹوں قطاروں میں کھڑا ہونا پڑا۔
ایئرلائنز کے مطابق پروازوں کی منسوخی کی بڑی وجوہات میں عملے کی قلت، تکنیکی مسائل اور بعض مقامات پر خراب موسم شامل ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ وہ متاثرہ مسافروں کو نئی پروازوں میں ایڈجسٹ کرنے اور انہیں ہرجانہ فراہم کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، تاہم مسافروں کی بڑی تعداد کا مؤقف ہے کہ ایئرلائنز کی جانب سے فوری سہولت فراہم نہیں کی جا رہی۔
پروازوں کی اچانک منسوخی کے باعث سیاحتی مقامات جانے والے مسافروں کے منصوبے بُری طرح متاثر ہوئے۔کاروباری افراد اپنے شیڈول کے مطابق سفر نہ کر سکے۔ایئرپورٹس پر موجود مسافروں نے ایئرلائنز سے اپیل کی ہے کہ وہ اس بحران کو جلد حل کریں اور شفاف معلومات فراہم کریں تاکہ مزید پریشانیوں سے بچا جا سکے۔
ایئرلائنز نے فلائٹس کینسل ہونے کی وجوہات بیان کرتے ہوئے کہاکہ عملے کی قلت – پائلٹس اور فلائٹ اٹینڈنٹس کی کمی کے باعث اس مشکل کاسامنا کرناپڑرہاہے.اس کے علاوہ تکنیکی مسائل جس میں طیاروں میں فنی خرابیاں اور دیکھ بھال کی ضرورت بھی ہے.
ایک مشکل یورپ کے مختلف حصوں میں بارش اور طوفان بھی ہیں. چھٹیوں اور سیاحت کے موسم میں رش کے باعث ٹریفک کنٹرول پر اثرپڑاہے جس سے ہوائی اڈوں پر دباؤ بڑھ گیاہے۔مختلف ممالک میں ایئرپورٹ اور ایئرلائن عملے کے احتجاج کی وجوہات بھی ایک بڑی وجہ ہے۔

