آئرلینڈ نے عالمی چیمپئن بھارت کو 34 رنز سے شکست دے کر اپ سیٹ کر دیا

بیلفاسٹ( کرکٹ آئرلینڈ)آئرلینڈ نے پہلے ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ میں عالمی چیمپئن بھارت کو 34 رنز سے شکست دے کر بڑا اپ سیٹ کر دیا۔ یہ ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی کرکٹ میں بھارت کے خلاف آئرلینڈ کی پہلی فتح ہے۔

بیلفاسٹ میں کھیلے گئے میچ میں آئرلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 182 رنز بنائے۔ کپتان لورکن ٹکر نے 50 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، جبکہ گیرتھ ڈیلنی نے 49 رنز بنا کر ٹیم کو مضبوط مجموعہ فراہم کیا۔183 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی بیٹنگ لائن ابتدا ہی سے مشکلات کا شکار رہی اور پوری ٹیم 148 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔

بھارت کی جانب سے ابھیشیک شرما نے 20 گیندوں پر 49 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، تاہم ان کے علاوہ کوئی بھی بیٹر خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا۔آئرلینڈ کے ڈیبیو کرنے والے فاسٹ بولر میٹ ہولارڈ نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں اور پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔