ادب کا نوبل انعام 2026

کینیڈا کی معروف شاعرہ، مضمون نگار، ڈراما نگار اور مترجم این کارسن (Anne Carson) کو سال 2026ء کا نوبل انعام برائے ادب دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ وہ قدیم یونانی ادب کی ماہر ہیں اور کلاسیکی متون کے جدید تراجم کے ساتھ ساتھ اپنی جرات مندانہ اور اختراعی تخلیقات کے لیے عالمی شہرت رکھتی ہیں۔

“نوبل اکیڈمی کا باضابطہ اعتراف”
نوبل کمیٹی کے مطابق یہ انعام ان کی کسی ایک کتاب کے بجائے ان کی تمام عمر کی تخلیقی تحریروں، تراجم اور شاعری کے جدید و منفرد تجربات کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔ سویڈش اکیڈمی کے چیئرمین آندرس اولسن (Anders Olsson) نے انعام کا اعلان کرتے ہوئے کہا: “این کارسن نے جدید ادب کو نئے سمان اور زاوئے دیے ہیں۔ وہ شاعری کو نثر اور نثر کو شاعری کی طرح لکھتی ہیں۔ انگریزی زبان میں ان جیسے جرات مندانہ اور تخلیقی تجربات کسی دوسرے نے نہیں کیے۔”

“اہم ترین تصانیف اور شاہکار”
1) “ایروز دی بٹر سویٹ” (Eros the Bittersweet — 1986)
یہ طویل فلسفیانہ مضمون عالمی دنیاِ ادب میں ان کی پہلی بڑی پہچان بنی، جس میں انہوں نے محبت اور جذباتی کشش کے مختلف پہلوؤں کا بریک بین فلسفیانہ جائزہ لیا ہے۔

2) “دی گلاس ایسے” (The Glass Essay — 1995)
یہ طویل شعری مضمون ناکام محبت کے بعد کی ذہنی کیفیت اور دکھ کی عکاسی کرتا ہے۔ اس تحریر میں وہ برٹش ناول نگار ایملی برونٹے (Emily Brontë) کی تحریروں اور زندگی کا موازنہ اپنے ذاتی صدمے سے کرتی ہیں۔

3) “آٹو بائیوگرافی آف ریڈ” (Autobiography of Red — 1998)
یہ منظوم ناول (Novel in Verse) قدیم یونانی اساطیر کے کردار ‘گیریون’ (Geryon) کی کہانی کو جدید رنگ میں پیش کرتی ہے۔ روایت میں گیریون ایک سرخ رنگ کا پروں والا عفریت تھا جسے ہراکلیس نے مار دیا تھا، لیکن کارسن نے اسے ایک حساس اور مختلف نوجوان کی نفسیاتی و فنکارانہ زندگی کی داستان بنا دیا ہے۔
اس میں انفرادیت، معاشرتی اجنبی پن، صدمات کے علاج کے لیے شاعری و فوٹوگرافی کا استعمال، اور پہلی محبت کی شدت و بیوفائی جیسے موضوعات کا تجزیہ کیا گیا ہے.

4) “دی بیوٹی آف دی ہسبینڈ” (The Beauty of the Husband — 2001)
29 حصوں (“ٹینگو رقص”) پر مشتمل ایوارڈ یافتہ شعری مجموعہ ایک ٹوٹتے ہوئے ازدواجی رشتے کی داستان پیش کرتا ہے۔ کارسن کے نزدیک ٹینگو رقص (شادی کی طرح) ہر حال میں آخر تک نبھانا پڑتا ہے۔ وہ جان کیٹس کے فلسفے “خوبصورتی ہی سچائی ہے” کی پرکھ کرتی ہیں اور ان کے مطابق شوہر کی ظاہری خوبصورتی بیوی کو اس کی خود غرضی دیکھنے سے اندھا رکھتی ہے۔

5) “ناکس” (Nox — 2010)
یہ مرثیہ اور بصری شاہکار انہوں نے اپنے مرحوم بھائی مائیکل کی یاد میں لکھا تھا جو عام کتاب کے بجائے ایک ڈبے (Box) میں بند لمبا ایکارڈین (Accordion-fold) کاغذ کی شکل میں طبع کیا گیا جس میں تصاویر، خطوط اور رومی شاعر کاتولس (Catullus) کے تراجم شامل ہیں۔

6) “نورمہ جین بیکر آف ٹرائے” (Norma Jeane Baker of Troy — 2019)
یہ تخلیقی اسٹیج ڈراما قدیم یونانی اساطیر کے کردار ‘ٹرائے کی ہیلن’ کی داستان کو معروف امریکی اداکارہ مارلن منرو کی زندگی کے ساتھ جوڑا گیا ہے۔

“کلاسیکی یونانی ڈراموں اور شاعری کے تراجم”
این کارسن اپنی تخلیقی شاعری کے علاوہ قدیم یونانی ادبیات کے بے باک تراجم کے لیے بھی ممتاز ہیں:
1) سافو کی شاعری (“If Not, Winter”): یونانی شاعرہ سافو (Sappho) کے بکھرے اور ٹوٹے ہوئے منظوم ٹکڑوں کا ایسا سلیس ترجمہ جو متن کے ادھورے پن کی خوبصورتی کو برقرار رکھتا ہے۔

2) انہوں نے یوریپائڈز اور سوفوکلیز کے یونانی المیہ ڈراموں (Electra, Antigone, Bakkhai) کا ترجمہ کرتے ہوئے میں جدید روزمرہ زبان استعمال کی تاکہ کلاسیکی المیے عام پڑھنے والے کے قریب ہو سکیں۔

“این کارسن کے منتخب فکر انگیز اقتباسات (Quotations)”
محبت اور فاصلے پر (Eros the Bittersweet):
“Eros is always a story in which time, distance, or choice stands between the lover and the beloved.”
(محبت ہمیشہ ایک ایسی داستان ہے جس میں وقت، فاصلہ یا انتخاب عاشق اور محبوب کے درمیان حائل رہتا ہے۔)

دکھ اور حافظے پر (Nox):
“You remember too much, my mother said to me recently. Why hold onto all that? And I said, Where can I put it down?”
(میری ماں نے حال ہی میں مجھ سے کہا: تم بہت کچھ یاد رکھتی ہو، اس سب کو سنبھال کر کیوں رکھا ہوا ہے؟ میں نے جواب دیا: میں اسے کہاں جا کر اتاروں؟)

خوبصورتی پر (The Beauty of the Husband):
“Beauty is not a premise, it is a ray in the dark.”
(خوبصورتی کوئی قیاس نہیں، اندھیرے میں روشن ہونے والی ایک کرن ہے۔)

معاشرتی اجنبی پن پر (Autobiography of Red):
“We all feel we’re monsters most of the time.”
(ہم سب زندگی کے اکثر حصوں میں خود کو ایک غیر انسان یا ‘عفریت’ ہی محسوس کرتے ہیں۔)

“دیگر اہم عالمی اعزازات”
1) میک آرتھر فیلوشپ (MacArthur “Genius” Grant — 2000): امریکہ کا معتبر ترین ایوارڈ۔
2) ٹی ایس ایلیٹ پرائز (T.S. Eliot Prize — 2001): یہ اعزاز حاصل کرنے والی دنیا کی پہلی خاتون۔
3) گریفن پوئٹری پرائز (Griffin Poetry Prize — 2001 & 2014): کینیڈا کا اہم ترین ادبی اعزاز۔