یروشلم (اسرائیلی میڈیا) اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے بیٹے یائر نیتن یاہو نے مبینہ طور پر اپنا خاندانی نام تبدیل کر لیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے عالمی تنقید اور سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر اپنے نام سے “نیتن یاہو” ہٹا کر “یوناتان ہون” رکھ لیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں کے باعث نیتن یاہو خاندان کو شدید بین الاقوامی تنقید کا سامنا ہے، جس کے تناظر میں یائر نے یہ قدم اٹھایا۔
اسرائیلی اخبار کی رپورٹ کے مطابق یائر کے بھائی اوینر نے بھی چند برس قبل اپنا خاندانی نام تبدیل کر لیا تھا۔مبصرین کا کہنا ہے کہ نام کی تبدیلی ممکنہ طور پر خاندان کے خلاف بڑھتے ہوئے سیاسی ردِعمل، عوامی تنقید اور سیکیورٹی خدشات سے بچنے کی کوشش ہو سکتی ہے۔

