اسلام آباد(نامہ نگار)اسلام آباد جوڈیشل سروس کے ضلعی ججز اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے افسران کے ٹرانسپورٹ مونیٹائزیشن الاؤنس میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔
جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 22 کے افسران کا ٹرانسپورٹ مونیٹائزیشن الاؤنس بڑھا کر ڈھائی لاکھ روپے ماہانہ کر دیا گیا ہے، جبکہ گریڈ 21 کے افسران کے لیے یہ الاؤنس ایک لاکھ 95 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے۔
اسی طرح گریڈ 20 کے افسران کا الاؤنس ایک لاکھ 75 ہزار روپے، گریڈ 19 کے افسران کا ڈیڑھ لاکھ روپے، گریڈ 18 کے افسران کا ایک لاکھ روپے اور گریڈ 17 کے افسران کا ٹرانسپورٹ مونیٹائزیشن الاؤنس 60 ہزار روپے ماہانہ مقرر کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق نئے الاؤنسز کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا۔

