اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سابق ڈسٹرکٹ چیئرمین ڈسٹرکٹ 340ناصرہ عتیق کو 28-2027 کیلئےانٹرنیشنل اِنر وِیل کی پاکستان کیلئے قومی نمائندہ مقرر کردیا گیا۔
ناصرہ عتیق اس سے قبل ڈسٹرکٹ 340 کی چیئرمین کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکی ہیں۔ اِنر وِیل سے وابستہ حلقوں نے ان کی نئی ذمہ داری کو اہم اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی قیادت، خدمات اور خواتین کی فلاح و بہبود کیلئے وابستگی ان کی اس تقرری کی نمایاں خصوصیات ہیں۔
ناصرہ عتیق اپنی نئی ذمہ داری کے دوران بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کریں گی اور اِنر وِیل کے بنیادی مقاصد، دوستی، باہمی تعاون اور خدمتِ خلق کے فروغ کیلئے کردار ادا کریں گی۔
اِنر وِیل سے وابستہ ارکان اور مختلف حلقوں کی جانب سے ناصرہ عتیق کو قومی نمائندہ مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کی گئی اور ان کیلئےنئی ذمہ داری میں کامیابی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

