پی ایس ایل 11 میں راولپنڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر مسلسل تیسری کامیابی حاصل کرلی
فیلڈرز نے کیچ ڈراپ کرکے مخالف ٹیم کی کامیابی میں بھرپور کردار ادا کیا
پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز نے راولپنڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر ایونٹ میں کامیابیوں کی ہیٹ ٹرک مکمل کرلی۔ قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر راولپنڈیز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔راولپنڈیز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 197 رنز سکور کیے۔ ڈیرل مچل 65 اور سیم بلنگز 58 رنز بناکر نمایاں رہے۔

کراچی کی جانب سے حسن علی نے 3 اور خوشدل شاہ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں کراچی کنگز نے اعظم خان کی شاندار اننگز کی بدولت 198 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور میں حاصل کرلیا۔کراچی کنگز کی جانب سے کپتان ڈیوڈ وارنز نے 50 اور اعظم خان نے 74 رنز کی اننگز کھیلی۔ یوں کراچی کنگز نے راولپنڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل تیسری کامیابی اپنے نام کرلی۔کراچی کنگز ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست ہے۔

