امریکا نیٹو پر سب سے زیادہ خرچ کرتا ہے،جس کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا:ٹرمپ

واشنگٹن( سوشل میڈیا، غیر ملکی میڈیا)صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا نیٹو پر دنیا کے کسی بھی دوسرے ملک کے مقابلے میں سب سے زیادہ رقم خرچ کرتا ہے، مگر اس اخراجات کا اسے کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا نیٹو پر 999 ارب ڈالر خرچ کرتا ہے، جبکہ برطانیہ 90.5 ارب ڈالر، فرانس 66.5 ارب ڈالر، اٹلی 48.8 ارب ڈالر اور پولینڈ 44.3 ارب ڈالر فراہم کرتے ہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ جرمنی سمیت کئی دیگر ممالک نیٹو پر امریکا کے مقابلے میں بہت کم اخراجات کرتے ہیں، جو ان کے بقول ایک مضحکہ خیز صورتحال ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ آبنائے ہرمز سے ریکارڈ تعداد میں بحری جہاز گزر رہے ہیں۔