واشنگٹن(برطانوی خبر رساں ادارہ، وائٹ ہاؤس)امریکا نے ایران کی قومی فٹبال ٹیم کو آئندہ ورلڈ کپ میں شرکت کیلئےویزے جاری کر دیے ہیں۔ اس بات کی تصدیق وائٹ ہاؤس حکام کی جانب سے برطانوی خبر رساں ادارے سے گفتگو میں کی گئی۔
حکام کے مطابق ایران قومی فٹبال ٹیم کو ورلڈ کپ مقابلوں میں شرکت کے لیے امریکا میں داخلے کے ویزے فراہم کر دیے گئے ہیں، جس کے بعد ٹیم کو ایونٹ میں شرکت کی اجازت مل گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ایران کی ٹیم اپنے گروپ کے پہلے میچ میں 15 جون کو لاس اینجلس میں نیوزی لینڈ قومی فٹبال ٹیم کے خلاف میدان میں اترے گی۔
ایرانی ٹیم اسی مقام پر بیلجیئم قومی فٹبال ٹیم کے خلاف بھی میچ کھیلے گی، جبکہ بعد ازاں سیاٹل میں اس کا مقابلہ مصر قومی فٹبال ٹیم سے ہوگا۔امریکی حکام کے مطابق ویزوں کا اجراء ورلڈ کپ مقابلوں میں تمام ٹیموں کی شرکت کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

