امریکی ثالثی میں لبنان معاہدہ تاریخی کامیابی ہے: نیتن یاہو

یروشلم(ایجنسیاں)اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو نے لبنان کے ساتھ امریکی ثالثی میں طے پانیوالے معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے ایک تاریخی کامیابی قرار دیا ہے۔اپنے بیان میں نیتن یاہو نے کہا کہ یہ معاہدہ ایران اور حزب اللہ کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاہدے کے تحت امریکا اور لبنان نے اسرائیل کے اس حق کو تسلیم کر لیا ہے کہ وہ جنوبی لبنان میں سیکیورٹی زون اس وقت تک برقرار رکھ سکتا ہے جب تک اسرائیل کی سلامتی کے لیے اس کی ضرورت موجود ہے۔

اسرائیلی وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ اسرائیل اس سیکیورٹی زون کو اس وقت تک برقرار رکھے گا جب تک حزب اللہ اور دیگر تمام مسلح تنظیمیں غیر مسلح نہیں ہو جاتیں اور لبنان کی جانب سے اسرائیل کو کوئی خطرہ لاحق نہیں رہتا۔نیتن یاہو نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ وہ رواں سال انتخابات کے بعد ایک وسیع قومی حکومت تشکیل دیں گے۔