امریکی فضائیہ کا ٹرمپ فیملی سے منسلک کمپنی سے ڈرون خریدنے کا معاہدہ

واشنگٹن ( بین الاقوامی میڈیا رپورٹس)امریکی فضائیہ نے ایک ایسی کمپنی سے انٹرسیپٹر ڈرون خریدنے پر اتفاق کیا ہے جس کا تعلق صدر ٹرمپ کے بیٹوں کی حمایت سے بتایا جا رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق اس معاہدے کا مقصد دفاعی شعبے میں استعمال ہونے والی دھاتوں کیلئےامریکا کا چین پر انحصار کم کرنا ہے۔

کمپنی نے امریکی محکمہ دفاع کے ساتھ ڈرونز کی فراہمی کا معاہدہ کیا ہے تاہم تعداد ظاہر نہیں کی گئی۔یہ ڈرون “گارڈین ٹو” کے نام سے جانا جاتا ہے جو کم لاگت، نیم خودکار اور تیز رفتار ہے اور اسے خاص طور پر مشرق وسطیٰ میں ایرانی ڈرون حملوں کے مقابلے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ایک مالیاتی رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ کے بیٹے ایرک ٹرمپ کی دولت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ایک کمپنی کے حصص میں بڑی کمی کے باعث سرمایہ کاروں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔