انقرہ :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دو روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے

انقرہ (ایجنسیاں) چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دو روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ترکیہ پہنچنے پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا اعلیٰ حکام نے خیرمقدم کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اپنے دورے کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ترکیہ کی سیاسی اور عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے، جن میں باہمی دفاعی تعاون، علاقائی سلامتی، پیشہ ورانہ عسکری روابط اور دوطرفہ دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات اور دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے۔