اٹاوہ:البرٹا کےضمنی انتخاب میں پیئر پویلویو آرسمیت 214 امیدوار میدان میں

اٹاوہ(نامہ نگار) کینیڈا کے علاقےالبرٹا کے Battle River–Crowfoot حلقے میں ہونیوالےوفاقی ضمنی انتخاب میں اس بار غیر معمولی صورتحال دیکھنے میں آ رہی ہے، جہاں کل 214 امیدوار مقابلے میں حصہ لے رہے ہیں۔ ان امیدواروں میں کنزرویٹو پارٹی آف کینیڈا کے رہنما، پیئر پویلویو آر بھی شامل ہیں۔

صوبہ البرٹا کے Battle River–Crowfoot کایہ حلقہ طویل عرصے سے کنزرویٹو پارٹی کا مضبوط گڑھ رہا ہے۔ 2004 سے اب تک اس حلقے میں کنزرویٹو امیدواروں نے مسلسل کامیابیاں حاصل کی ہیں اور ہر بار بھاری اکثریت کے ساتھ منتخب ہوئے ہیں۔

Elections Canada کے مطابق امیدواروں کی غیر معمولی تعداد کی وجہ سے اس مرتبہ blank ballot (خالی بیلٹ پیپر) استعمال کیا جائے گا تاکہ ووٹنگ کے عمل میں کوئی رکاوٹ پیش نہ آئے۔

البرٹاکے حلقے Battle River–Crowfoot میں‌کل امیدوار 214 ہیں‌جن میں‌کنزرویٹو لیڈر پیئر پویلویو آرنمایاں امیدوار وں میں شمارہوتے ہیں.انتخابی ماہرین کے مطابق، اگرچہ امیدواروں کی تعداد نے اس مقابلے کو منفرد بنا دیا ہے، تاہم کنزرویٹو پارٹی کیلئے یہ نشست محفوظ سمجھی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں