اپر دیر (نامہ نگار)خیبرپختونخوا کے ضلع اپر دیر میں واڑی کے علاقے اصوڑئی درہ میں مدرسے کے قریب آسمانی بجلی گرنے سے خوف و ہراس پھیل گیا، جس کے باعث بھگدڑ مچنے سے 28 طالبات زخمی ہوگئیں۔ریسکیو 1122 کے مطابق آسمانی بجلی گرنے کے فوراً بعد طالبات میں افراتفری پھیل گئی، جس کے نتیجے میں متعدد طالبات زخمی ہوئیں۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ زخمی ہونے والی تمام 28 طالبات کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔انتظامیہ کے مطابق واقعے کے بعد علاقے میں صورتحال معمول پر ہے، جبکہ طالبات کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

