ایران جنگ: اٹلی نے نیٹو سربراہ کا دعویٰ مسترد کر دیا

روم(خبر ایجنسی، اطالوی حکومت)ایران کے خلاف امریکی کارروائی کے حوالے سے اٹلی نے نیٹو کے سربراہ کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اس نے جنگ میں براہِ راست کوئی کردار ادا نہیں کیا۔

اطالوی وزیرِاعظم جارجیا میلونی نے نیٹو کے سیکریٹری جنرل مارک روٹے کے بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایران سے متعلق تنازع میں اٹلی نے کبھی بھی براہِ راست حصہ نہیں لیا۔

جارجیا میلونی کا کہنا تھا کہ اٹلی نے امریکی افواج کو صرف تکنیکی اور لاجسٹک معاونت فراہم کی تھی، اسے جنگی کارروائی میں شمولیت قرار نہیں دیا جا سکتا۔

واضح رہے کہ مارک روٹے نے گزشتہ روز دعویٰ کیا تھا کہ ایران کے خلاف آپریشن ایپک فیوری کے دوران اٹلی سے تقریباً 500 امریکی جنگی طیاروں نے پروازیں کی تھیں۔