تہران( ایرانی پاسدارانِ انقلاب، اردنی اور امریکی حکام)ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے کویت، بحرین، اردن اور عراق میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایرانی فورس کے مطابق اردن کے کیمپ تیتن میں امریکی بحریہ کے اڈے پر بیلسٹک میزائل حملہ کیا گیا، جس میں متعدد امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور کئی ہیلی کاپٹرز کی تباہی کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
پاسدارانِ انقلاب کے مطابق پرنس حسن ایئر بیس پر موجود امریکی ڈرونز کو بھی نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں امریکی پائلٹس اور تکنیکی عملے کی ہلاکت ہوئی۔ایران نے بحرین میں امریکی فوجی اڈے کو ڈرونز سے نشانہ بنانے کا بھی دعویٰ کیا ہے، تاہم بحرین کا کہنا ہے کہ ایرانی ڈرونز کو تباہ کردیا گیا۔
دوسری جانب اردن نے کہا ہے کہ اس کی فضائی حدود میں داخل ہونے والے 13 میں سے 10 بیلسٹک میزائل فضا میں تباہ کردیئے گئے، جبکہ 3 میزائل آبادی سے دور علاقوں میں گرے۔امریکی حکام کے مطابق اردن میں ایرانی حملے کے نتیجے میں کسی امریکی شہری یا فوجی کی ہلاکت نہیں ہوئی۔

