ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ: 3 پاکستانی کھلاڑی فائنل میں پہنچ گئے

پینگژو(سپورٹس ڈیسک)ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے تین کھلاڑی فائنل میں پہنچ گئے ہیں، جس کے بعد ایونٹ میں قومی کھلاڑیوں کی کارکردگی نمایاں ہو گئی ہے۔پاکستان کے نعمان احمد خان، ریان خلیل اور ماہ نور علی نے اپنے اپنے سیمی فائنل میچز جیت کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔

بوائز انڈر 15 کے سیمی فائنل میں ریان خلیل نے ملائیشیا کے جولیئس لی ہو کو اسٹریٹ گیمز میں شکست دی اور فائنل میں جگہ بنائی۔بوائز انڈر 17 کے سیمی فائنل میں نعمان خان نے ہم وطن کھلاڑی محمد عمیر عارف کو 1-3 سے ہرا کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔اسی طرح گرلز انڈر 15 کے سیمی فائنل میں ماہ نور علی نے ہانگ کانگ کی تانگ چن سو کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔