ایشین فائیو اے سائیڈ ہاکی: 6 کھلاڑی میدان میں اتارنے سے پاکستان کو بھارت سے شکست

مسقط (اے ایف پی، پی اے میڈیا، ایسوسی ایٹڈ پریس) ایشین فائیو اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان گروپ میچ کے دوران پاکستانی ٹیم کی مینجمنٹ کی سنگین غلطی سامنے آ گئی۔

پاکستان نے مقررہ 5 کے بجائے 6 کھلاڑی میدان میں اتار دیے جس پر ایمپائر کی نشاندہی کے بعد 2 کھلاڑیوں کو میدان سے باہر بھیج دیا گیا۔اس صورتِ حال کے باعث پاکستانی ٹیم کو کچھ وقت تک صرف 3 کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنا پڑا، جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بھارت نے گروپ میچ میں پاکستان کو شکست دے دی۔

پاکستانی ٹیم کو یہ شکست مینجمنٹ کی غلطی کے باعث ہوئی۔دوسری جانب ایشین فائیو اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل آج پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔واضح رہے کہ فائیو اے سائیڈ ہاکی میں دونوں ٹیموں کی جانب سے 5، 5 کھلاڑی میدان میں ہوتے ہیں۔