ای سپورٹس نیشنل چیمپئن شپ کا ٹائیٹل میکسیبلزنے جیت لیا

ایکس جنریشن دوسرے جبکہ 313 ای سپورٹس تیسرے نمبرپر رہیں،چیمپئن شپ
کی ٹاپ7 ٹیموں نے2026 پی ایم جی او ساؤتھ ایشین فائنلز میں جگہ بنا لی

سیکرٹری یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب فضل الرحمن کی جیتنے والی ٹیموں کو مبارکبا د
فاتح ٹیموں میں 30لاکھ روپے کے انعامات تقسیم کئے

یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے تعاون سے میگا ای سپورٹس نیشنل چیمپئن شپ 2026کا ٹائیٹل میکسیبلزنے جیت لیا جبکہ ایکس جنریشن دوسرے جبکہ 313 ای سپورٹس تیسرے نمبرپر رہیں، سیکرٹری یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب فضل الرحمن نے جیتنے والی ٹیموں کو مبارکبا ددی ہے، جمنازیم ہال نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں ای سپورٹس نیشنل چیمپئن شپ میں 30لاکھ کے انعامات تقسیم کئے، ای سپورٹس نیشنل چیمپئن شپ کا ٹائیٹل جیتنے والی ٹیم میکسیبلز کو10لاکھ روپے، دوسرے پر رہنے والی ٹیم ایکس جنریشن کوساڑھے سات لاکھ روپے اور تیسری پوزیشن حاصل کرنیوالی ٹیم 313 ای سپورٹس کو3لاکھ روپے کے انعامات دیئے گئے،ای سپورٹس نیشنل چیمپئن شپ کی ٹاپ سات ٹیموں نے2026 پی ایم جی او ساؤتھ ایشین فائنلز میں جگہ بنا لی، میکسیبلز،ایکس جنریشن،313 ای سپورٹس،لوئیلٹی فرسٹ،ٹرو ای سپورٹس،دی میتھیکلز،جی سی ڈبلیو ایکس ایکس زیڈ او ای سپورٹس نے 2026 پی ایم جی او ساؤتھ ایشین فائنلز مقابلوں کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

سیکرٹری یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ای سپورٹس نیشنل چیمپئن شپ کا کامیاب انعقاد پنجاب میں ای سپورٹس کی جانب ایک بہترین قدم ہے، ملک بھر سے7ہزار ای سپورٹس کھلاڑیوں کی شرکت نے میگا ایونٹ کو یادگار بنایاہے، پاکستان کے نوجوانوں میں ای سپورٹس کے حوالے سے بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے،یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب نوجوانوں کو مثبت اور صحت مندانہ سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کے ساتھ ساتھ ای سپورٹس میں بھی آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کر رہا ہے،سیکرٹری یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب فضل الرحمن نے مزید کہاہے کہ ای سپورٹس اب دنیا بھر میں تیزی سے مقبول ہو رہا ہے، پاکستانی نوجوان ای سپورٹس میں بھی ملک کا نام روشن کررہے ہیں، ای سپورٹس نیشنل چیمپئن میں نوجوانوں میں اپنی صلاحیتیوں کے اظہار کا بہترین موقع ملا ہے، یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب ای سپورٹس کے فروغ کیلئے جلد ہی جدید سہولیات سے آراستہ ای گیمز بلڈنگ تعمیر کرے گا جہاں نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی اور بہترین تربیتی سہولیات میسر ہوں گی۔