بابر اعظم انجری کا شکار، بنگلادیش کیخلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر

ڈھاکا (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے بازباباعظم گھٹنے کی انجری کے باعث بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔

پاکستان ٹیم مینجمنٹ کے مطابق بابر اعظم انجری کے باعث میرپور میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میں شرکت نہیں کریں گے جبکہ ٹیم کے ڈاکٹرز ان کی انجری کا مسلسل جائزہ لے رہے ہیں۔

ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کی فٹنس سے متعلق مزید اپ ڈیٹس بعد میں جاری کی جائیں گی۔پاکستان اور بنگلہ دیش قومی کرکٹ ٹیم کے درمیان دو میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا آغاز کل سے میرپور ڈھاکا میں ہو رہا ہے جبکہ دوسرا ٹیسٹ 16 مئی سے سہلٹ میں کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ حال ہی میں بابراعظم نے پہلی بار بطور کپتان پشاورزلمی کو پاکستان سپرلیگ کا ٹائٹل جتوایا تھا، ان کی قیادت میں پشاور زلمی نے اپنا دوسرا پی ایس ایل ٹائٹل اپنے نام کیا۔