بانی پی ٹی آئی سے 45 منٹ کی ملاقات، نورین نیازی کیا بتایا؟

راولپنڈی (ایجنسیاں) بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ان کی ہمشیرہ نورین خان نیازی نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی۔جیل ذرائع کے مطابق نورین نیازی کی بانی پی ٹی آئی سے کانفرنس روم میں ہونے والی ملاقات تقریباً 45 منٹ جاری رہی۔

ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں بانی پی ٹی آئی کی صحت سمیت دیگر امور پر گفتگو ہوئی، جبکہ نورین نیازی نے اپنے بھائی کو سپریم کورٹ کے حالیہ حکم سے متعلق بھی آگاہ کیا۔ملاقات کے بعد نورین نیازی نے میڈیا سے گفتگو کرنے سے انکار کردیا۔ صحافیوں کے سوالات پر انہوں نے صرف ملاقات ہونے کی تصدیق کی۔