راولپنڈی( بین الاقوامی میڈیا)اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ہفتہ وار ملاقات کرائی گئی۔جیل ذرائع کے مطابق ملاقات کانفرنس روم میں ہوئی جو تقریباً 40 منٹ تک جاری رہی، جس دوران دونوں نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی۔
دوسری جانب ملاقات کے دن کسی وکیل یا فیملی رکن کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اڈیالہ جیل پہنچے، تاہم انہیں ملاقات کی اجازت نہ ملی۔اسی طرح بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنیں بھی جیل کے قریب تک پہنچیں مگر پولیس نے انہیں آگے جانے سے روک دیا۔

