بحیرۂ عرب: امریکی بحریہ کا سی ہاک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، ایک اہلکار لاپتہ

ٹامپا ،فلوریڈا(امریکی سینٹرل کمانڈ، امریکی بحریہ)بحیرۂ عرب میں امریکی بحریہ کا سی ہاک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا، جبکہ عملے کا ایک اہلکار لاپتہ ہے جس کی تلاش جاری ہے۔امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے مطابق حادثے کے بعد فوری طور پر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا، جبکہ ہیلی کاپٹر میں سوار دیگر 3 اہلکار محفوظ رہے۔

سینٹ کام نے واضح کیا ہے کہ ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ یا حادثہ کسی دشمن حملے کا نتیجہ نہیں تھا۔امریکی حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ لاپتہ اہلکار کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔