برامپٹن:میئر پیٹرک براؤن نے سہیل تنویر کرکٹ اکیڈمی کا افتتاح کردیا

برامپٹن(نمائندہ خصوصی)آج برامپٹن کے میئر پیٹرک براؤن کے ہاتھوں”سہیل تنویر کرکٹ اکیڈمی” کا باقاعدہ افتتاح کردیاگیا ہے جبکہ اس موقع پر سٹی کونسلر روڈ پاور بھی موجود تھے۔

پاکستان کے بائیں ہاتھ سے کھیلنے والے قومی کھلاڑی سہیل تنویر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اکیڈمی کا مقصد نوجوان کھلاڑیوں کو جدید کرکٹ تربیت اور رہنمائی فراہم کرنا ہے۔

تقریب میں کرکٹ کے شائقین اور مقامی کمیونٹی کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔منتظمین کے مطابق اکیڈمی میں نوجوان کھلاڑیوں کیلئےپیشہ ورانہ تربیتی پروگرام شروع کیے جائیں گے جس کی رجسٹریشن کیلئےافتخار خان سے 5150-973-267پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔