برامپٹن(نمائندہ خصوصی)برامپٹن کرکٹ چیمپئن شپ کے زیرِ اہتمام برامپٹن کرکٹ چیمپئن شپ 100 بال لیگ کی گرینڈ لانچ تقریب میں ٹرافی اور دیگرانعامات کی رونمائی کردی گئی۔

تقریب کے کامیاب انعقاد پر محمد فیصل مولیڈینا، طارق پرویز، طلحہ انور، دانیال مولیڈینا اور دیگر ٹیم اراکین کو مبارکباد پیش کی گئی۔اس موقع پر لیگ کے کامیاب انعقاد اور شاندار سیزن کیلئےنیک خواہشات کا اظہار بھی کیا گیا۔مزید بتایا گیا کہ آج نیوزکینیڈا اور ڈی ٹی وی لیگ کے تمام میچز کی براہِ راست نشریات کریں گے۔

