بڑے شہروں کو کھنڈر بنانیوالےمسائل حل نہیں کر سکتے: خواجہ سعد رفیق

گلگت (نمائندہ خصوصی)خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عوام کو کھوکھلے نعروں اور انتشار کی سیاست سے متاثر نہیں ہونا چاہیے، کیونکہ ان کے مطابق ایسے عناصر جو ریاستی اداروں پر حملے یا انتشار پھیلانے میں ملوث رہے، وہ ملک کے مسائل حل نہیں کر سکتے۔

گلگت میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماضی میں بڑے شہروں میں جو نقصان اور بدانتظامی ہوئی، وہ سب کے سامنے ہے، اسلئے عوام کو کارکردگی کی بنیاد پر فیصلہ کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ تعصب کی سیاست نہیں بلکہ کارکردگی کا موازنہ ہونا چاہیے اور سوال یہ ہے کہ گلگت بلتستان کو ترقی کی راہ پر لے جانا ہے یا اسے پسماندگی میں دھکیلنا ہے۔گلگت بلتستان کے حوالے سے عوام کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ ترقی چاہتے ہیں یا بدحالی اور ان کے مطابق مسلم لیگ (ن) ترقیاتی ماڈل پیش کرتی ہے۔