بھارتی ریاست مغربی بنگال میں میسی کا 70 فٹ بلند مجسمہ حفاظتی خدشات پر ہٹا دیا گیا

کولکتہ( بھارتی میڈیا رپورٹس)مغربی بنگال کے شہر کولکتہ میں حکام نے فٹبال کے عالمی اسٹار لیونل میسی کا تقریباً 70 فٹ بلند مجسمہ حفاظتی خدشات کے باعث ہٹا کر اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی شہریوں نے شکایت کی تھی کہ تیز ہواؤں کے دوران یہ بڑا مجسمہ ہلنے لگتا تھا، جس سے عوامی حفاظت کو خطرہ لاحق ہو سکتا تھا۔رپورٹس کے مطابق یہ مجسمہ لیونل میسی کو 2022 فیفا ورلڈ کپ ٹرافی اٹھائے ہوئے دکھاتا تھا اور اسے بھاری کرینوں کی مدد سے ہٹایا گیا۔

یہ مجسمہ دسمبر 2025 میں میسی کے بھارت دورے کے موقع پر نصب کیا گیا تھا اور اس وقت کی مقامی سیاسی قیادت کی جانب سے اس منصوبے کو سپورٹ حاصل تھی۔بھارتی میڈیا کے مطابق حالیہ سیاسی تبدیلیوں کے بعد ریاست میں مختلف سابقہ عوامی منصوبوں اور یادگاری تعمیرات کا دوبارہ جائزہ لیا جا رہا ہے، جس کے نتیجے میں یہ اقدام سامنے آیا ہے۔