جامعہ کراچی کے پروفیسر کو دھمکیاں، ملزم کونین شاہ عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

کراچی (نمائندہ خصوصی) جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت میں جامعہ کراچی کے پروفیسر عارف خان ساقی کو دھمکیاں دینے کے مقدمے میں جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر گرفتار ملزم کونین شاہ کو پیش کردیا گیا۔

عدالت نے ملزم کونین شاہ کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا اور تفتیشی افسر کو مقدمے کا چالان جمع کرانے کی ہدایت کردی۔پولیس کے مطابق پروفیسر عارف ساقی کو موبائل فون اور واٹس ایپ کے ذریعے دھمکیاں موصول ہوئی تھیں۔پولیس نے بتایا کہ مقدمہ پروفیسر عارف خان ساقی کی مدعیت میں سچل تھانے میں درج کیا گیا ہے۔