چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب کی جانب سے مذہبیہ کمیٹی میں شمولیت کا نوٹیفکیشن جاری
پیر ادریس زنجانی، مفتی سید عاشق حسین شاہ کی حاجی عزیزالرحمن چن اور پیر ناظم حسین شاہ کو مبارکباد
لاہور (نمائندہ خصوصی)حاجی عزیزالرحمن چن، پیر ناظم حسین شاہ سمیت تین افراد کو امورِ مذہبی کمیٹی داتا دربار لاہور میں شامل کر لیا گیا ہے۔دفتر اوقاف کی جانب سے جاری کردہ احکامات نمبر اے ڈی ٹی اینڈٹی1 (786)اے 2018 کے تحت تشکیلِ امورِ مذہبی کمیٹی دربار حضرت داتا گنج بخش لاہور میں حاجی عزیزالرحمن چن، پیر ناظم حسین شاہ سمیت تین افراد کی شمولیت کی منظوری دی گئی۔
اس حوالے سے چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔دریں اثنا پیر سید ادریس شاہ زنجانی، مفتی سید عاشق حسین شاہ اور دیگر شخصیات نے داتا دربار کمیٹی میں شمولیت پر حاجی عزیزالرحمن چن اور پیر ناظم حسین شاہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کیلئےنیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

