اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) حج 2027ء کیلئے درخواستوں اور حج اخراجات کی وصولی کے طریقہ کار کو حتمی شکل دے دی گئی۔ذرائع وزارتِ مذہبی امور کے مطابق سرکاری حج اسکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی اگست کے تیسرے ہفتے سے شروع ہوگی جبکہ بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی حج درخواستیں جمع کرا سکیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حج اخراجات 2 مساوی اقساط میں وصول کیے جائیں گے، پہلی قسط میں نصف رقم ادا کرنا ہوگی جبکہ باقی نصف رقم دوسری قسط میں وصول کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق سرکاری حج اسکیم کا کوٹہ مکمل ہونے پر مزید درخواستوں کی وصولی روک دی جائے گی۔حج 2027ء کیلئے پاکستان کا مجموعی حج کوٹہ 1 لاکھ 79 ہزار 210 مقرر کیا گیا ہے، جس میں 60 فیصد کوٹہ سرکاری حج اسکیم جبکہ 40 فیصد نجی حج اسکیم کیلئے مختص کیا گیا ہے۔

