حفیظ اللہ خان کی جانب سےسینئر صحافی میاں حبیب اللہ کے اعزاز میں ظہرانہ

ٹورنٹو(نمائندہ خصوصی) سینئر صحافی اور کالم نگار میاں حبیب اللہ کے اعزاز میں کینیڈا کے معروف رئیل اسٹیٹ ٹائیکون حفیظ اللہ خان نے ظہرانے کا اہتمام کیا۔ظہرانے کا اہتمام جاپانی ریسٹورنٹ ’ونڈ‘ میں کیا گیا، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی کینیڈا کے صدر چوہدری جاوید گجر، مرزا نسیم بیگ، طباق ریسٹورنٹ کے حاجی محمد جمیل، حافظ خالد، ماجد ملک اور مشکور شیروانی سمیت دیگر مہمان شریک ہوئے۔اس موقع پر شرکاء نے میاں حبیب اللہ کی صحافتی اور قلمی خدمات کو سراہا جبکہ مختلف امور پر باہمی تبادلۂ خیال بھی کیا گیا۔