پشاور(نامہ نگار) خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات شفیع جان نے کہا ہے کہ حکومت نے پوری کوشش کی کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل نہ ہو۔ شفیع جان نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی پاسداری ہم پر احسان نہیں ہوگا، ہم بھی سپریم کورٹ کو کرائی گئی ہر یقین دہانی کی پاسداری کریں گے۔
شفیع جان کا کہنا تھا کہ ریاست کا بانی پی ٹی آئی کے ساتھ جو رویہ رہا ہے، وہ آج تک کسی سیاسی قیادت کے ساتھ نہیں رہا۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اگر بانی پی ٹی آئی کو پہلے ہی اسپتال منتقل کردیتی تو اسے اخلاقی برتری حاصل ہوجاتی۔

