اوٹاوا(نمائندہ خصوصی)مسی ساگا،ایرن ملز سے رکن پارلیمنٹ اقرا خالد نے کہا ہے کہ عالمی غیر یقینی صورتحال کے باوجود حکومت کی توجہ مقامی مسائل کے حل پر مرکوز رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ 2026 کے اسپرنگ اکنامک اپڈیٹ کے مطابق ملکی خسارے میں 11.5 ارب ڈالر کی کمی آئی ہے،معاشی ترقی توقعات سے بہتر رہی اور امریکا کے علاوہ دیگر ممالک کو برآمدات میں 40 فیصد اضافہ ہوا۔
روزگار اور اجرتوں میں اضافہ ہو رہا ہے، ہاؤسنگ کا دباؤ کم ہو رہا ہے اور کینیڈا میں سرمایہ کاری گزشتہ 20 برس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت ایک مضبوط اور مستحکم کینیڈا کی تعمیر کیلئے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے اور اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ یہ ترقی کمیونٹی کے ہر خاندان تک پہنچے۔

