ابوظہبی(اماراتی میڈیا)متحدہ عرب امارات کے صدارتی مشیر انور قرقاش نے کہا ہے کہ خلیجِ عرب سے یمن، لبنان اور عراق تک خطے کے مختلف ممالک ایران کے علاقائی عزائم کی قیمت چکا رہے ہیں۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ خطے میں سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے بدلے کوئی بھی ریاست اپنا کردار ادا نہیں کر سکتی۔انور قرقاش کے مطابق اب موجودہ صورتحال کا دوبارہ جائزہ لینا ضروری اور ناگزیر ہو چکا ہے تاکہ خطے میں پائیدار استحکام قائم کیا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ یہ جائزہ واضح اصولوں پر ہونا چاہیے جن میں خود مختاری کا احترام، اچھی ہمسائیگی اور دوسرے ممالک کے داخلی معاملات میں عدم مداخلت شامل ہے۔

