کولمبو(نیوز وائر، ڈیلی مرر، اے ایف پی)سری لنکا کی انڈر 19 قومی کرکٹ ٹیم کے دو کھلاڑیوں کو نارہن پِٹا کے ایک نجی ہوٹل میں خواتین کی خفیہ ویڈیوز بنانے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق متعدد خواتین ڈاکٹرز ایک کانفرنس میں شرکت کیلئےہوٹل میں مقیم تھیں نے شکایت کی کہ نہاتے وقت ان کی موبائل فون کے ذریعے خفیہ ویڈیوز بنائی گئیں جس پر کارروائی کرتے ہوئے دونوں کھلاڑیوں کو حراست میں لیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان پر اسی مقام پر بعض مرد افراد کی ویڈیوز بنانے کا بھی شبہ ہے، جبکہ یہ بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ آیا یہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہیں یا نہیں۔
ملزمان کو الوٹھ کدے مجسٹریٹ عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں سے انہیں 5 لاکھ سری لنکن روپے کے مچلکوں کے عوض ذاتی ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق نارہن پِٹا تھانے کی جانب سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

