کولمبو(سری لنکا کرکٹ، خبر ایجنسیاں) سری لنکا ویمن کرکٹ ٹیم نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں پاکستان ویمن کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرتے ہوئے سیریز اپنے نام کر لی۔
پاکستان ویمن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے۔جواب میں سری لنکا ویمن ٹیم نے 176 رنز کا ہدف 17.4 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
اس کامیابی کے ساتھ میزبان ٹیم نے تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی ناقابلِ شکست برتری حاصل کر لی، جبکہ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ اب رسمی کارروائی کی حیثیت اختیار کر گیا ہے۔

