کیوبک(کینیڈین پریس) اپنے دو بچوں کو چاقو کے وار کرکے قتل کرنے کے جرم میں عمر قید کی سزا پانے والے کیوبک کے سابق امراض قلب کے ڈاکٹر کی عارضی رہائی کی درخواست پر آج سماعت ہوگی۔
سابق ڈاکٹر کو 2009 میں اپنے 5 سالہ بیٹے اولیویے اور 3 سالہ بیٹی این سوفی کو چاقو کے وار کرکے قتل کرنے کے جرم میں 2015 میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی اور 17 سال تک پیرول کی اجازت نہیں تھی۔ابتدائی طور پر 2011 میں عدالت نے اسے قتل کے جرائم کا فوجداری طور پر ذمہ دار نہ ہونے کا قرار دیا تھا تاہم اپیل کے بعد یہ فیصلہ منسوخ کردیا گیا۔
کینیڈا کے پیرول بورڈ کے ترجمان کے مطابق زیر حراست افراد کو محدود مدت کیلئے حفاظتی نگرانی میں جیل سے باہر جانے کی درخواستوں سے متعلق فیصلے شائع نہیں کیے جاتے، تاہم سماعت کے اختتام پر زبانی طور پر فیصلہ سنایا جاسکتا ہے۔

