دہلی کے ہوٹل میں ہولناک آتشزدگی، 21 افراد جاں بحق

نئی دہلی(بھارتی ذرائع ابلاغ)بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کے ایک ہوٹل میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں 21 افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق اب تک 40 سے زائد افراد کو عمارت سے بحفاظت نکال لیا گیا ہے جبکہ کئی افراد نے جان بچانے کیلئے عمارت سے چھلانگ لگا کر خود کو زخمی کر لیا۔ انتظامیہ کے افسر جیتندر کمار کے مطابق ابتدائی اطلاعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ عمارت کے گراؤنڈ فلور پر موجود ایک ریسٹورنٹ سے آگ لگنے کا امکان ہے۔

حکام نے واقعے کی مکمل تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ آتشزدگی کی اصل وجہ معلوم کی جا سکے۔بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے اہلِ خانہ سے تعزیت کی ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔