ریاض (خبر ایجنسیاں) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع کردی گئی ہے، اس سلسلے میں نوٹم بھی جاری کردیا گیا ہے۔نوٹم کے مطابق ریاض ایئرپورٹ 17 اکتوبر کی رات 12 بجے تک بند رہے گا۔ ایئرپورٹ 10 اکتوبر کی شام سے مسلسل بند ہے۔

فلائٹ ڈیٹا کے مطابق ریاض ایئرپورٹ کی بندش کے باعث روزانہ 750 پروازیں متاثر ہو رہی ہیں، جبکہ 3 روز کے دوران ریاض کی 2 ہزار پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں۔دوسری جانب جدہ، مدینہ منورہ اور دمام کے ایئرپورٹس پر بھی پروازوں کی آمد و رفت میں تاخیر ہوئی ہے۔

