زیلنسکی کی پیوٹن کو جنگ بندی اور ملاقات کی پیشکش، لڑائی ختم کرنے کا مطالبہ

کیف / ماسکو (خبر ایجنسیاں، یوکرینی صدارتی دفتر)ولودیمیر زیلنسکی نے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کو براہِ راست ملاقات کی پیشکش کرتے ہوئے جنگ ختم کرنے اور مذاکرات کے ذریعے حل نکالنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یوکرینی صدر کی جانب سے جاری کردہ خط میں کہا گیا ہے کہ “لڑائی بہت ہو چکی، اب فیصلہ کرنا روسی قیادت کے ہاتھ میں ہے”۔ خط کے مطابق روسی افواج اس سال ڈونیٹسک کے علاقے پر مکمل کنٹرول حاصل نہیں کر سکیں گی۔

زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین جنگ بندی کے دوران مذاکرات کیلئےتیار ہے اور تجویز دی کہ امریکا، روس اور یوکرین مشترکہ طور پر جنگ بندی کی نگرانی کر سکتے ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ اگر روس جنگ بندی پر آمادہ نہیں ہوتا تو یوکرین دفاع اور لڑائی جاری رکھنے کیلئےبھی تیار ہے۔

یوکرینی صدر نے یہ بھی کہا کہ جنگ کو طول دینے سے صورتحال مزید بگڑ سکتی ہے اور فریقین کو اب فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہونا ہوگا کہ آیا وہ امن چاہتے ہیں یا مزید تصادم۔