سابق فوجیوں کا تجربہ اور رہنمائی قیمتی ادارہ جاتی اثاثہ ہے: فیلڈ مارشل عاصم منیر

راولپنڈی (آئی ایس پی آر) یومِ آزادی کے موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جانب سے سابق فوجیوں کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں ریٹائرڈ فوجی افسران اور جوانوں نے شرکت کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ملکی دفاع کیلئےسابق فوجیوں کی خدمات اور کردار کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے قومی استقامت مضبوط بنانے میں ان کے کردار کو سراہا۔

اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پیچیدہ سیکیورٹی ماحول سے نمٹنے کیلئے سابق فوجیوں کا تجربہ اور رہنمائی ایک قیمتی ادارہ جاتی اثاثہ ہے۔سابق فوجیوں نے پاک فوج کی قیادت پر اپنے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ابھرتے ہوئے سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے میں فوج کیلئے اپنی مسلسل حمایت کا اعادہ کیا۔انہوں نے قومی اتحاد، امن اور خوشحالی کیلئےاپنا کردار جاری رکھنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔