سنٹرل کنٹریکٹ میں میرٹ بیسڈ اصلاحات سے متعلق خصوصی ورکشاپ کا انعقاد

پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں کھلاڑیوں کے سنٹرل کنٹریکٹ میں میرٹ بیسڈ اصلاحات سے متعلق خصوصی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ورکشاپ میں شرکت کی۔ عاقب جاوید نے سنٹرل کنٹریکٹ کے نظام میں نئی اصلاحات کے بارے بریف کیا جبکہ مائیک ہیسن نے سنٹرل کنٹریکٹ کے نئے سسٹم کی کیٹیگریز کی افادیت بارے آگاہ کیا۔

مائیک ہیسن نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے و کارکردگی کے معیار کے بارے بریفنگ دی۔ ڈاکٹر جاوید مغل نے نئے سنٹرل کنٹریکٹ کے حوالے میڈیکل و فنٹس کی اہمیت سے آگاہ کیا۔ ورکشاپ کے اختتام پر سوال و جواب کا سیشن ہوا۔بورڈ آف گورنرز کے ممبران۔ چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر پی ایس ایل اور ڈائریکٹرز، سلیکٹرز کوچز اور کھلاڑیوں نے بھی ورکشاپ میں شرکت کی۔