کوہاٹ(نمائندہ خصوصی) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کا روٹ تبدیل کرنے کا اعلان کردیا۔
پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کا آج تیسرا روز ہے، کوہاٹ میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ لانگ مارچ کا قافلہ اب پشاور کے بجائے ضلع خیبر جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائی تک لانگ مارچ جاری رہے گا۔سہیل آفریدی کے مختصر خطاب کے بعد لانگ مارچ کے شرکاء کوہاٹ سے ضلع خیبر کے لیے روانہ ہوگئے۔

