سینیٹر ناصر بٹ کا ن لیگی حکومت کے خلاف ایک اور سازش کا خدشہ

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر ناصر بٹ نے ن لیگی حکومت کے خلاف ایک اور سازش ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا۔بانی پی ٹی آئی سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے ناصر بٹ نے کہا کہ اپوزیشن جماعت کے بانی چیئرمین نے جہاں جانا تھا، وہ چلے گئے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ میاں نواز شریف کی حکومت کے خلاف پھر سازش ہونے لگی ہے۔ناصر بٹ کا مزید کہنا تھا کہ میاں نواز شریف ہر دفعہ واپس آجاتے ہیں اور سازشیں ہمیشہ رہ جاتی ہیں۔