شکیرا، کانیے ویسٹ اور فلپرآکی کے بھارت کنسرٹس ملتوی

نئی دہلی (بھارتی میڈیا) گریمی ایوارڈ یافتہ عالمی پاپ آئیکون شکیرا اور دیگر بین الاقوامی فنکار کانیے ویسٹ (Ye) اور فلپرآکی نے اپنے بھارت شیڈول کنسرٹس موجودہ عالمی اور خطائی کشیدگی کی وجہ سے ملتوی کر دیے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ویک اینڈ پر شکیرا کے مداحوں کیلئے افسوسناک خبر سامنے آئی جب ان کے بھارت میں ہونے والے کنسرٹس ملتوی کر دیے گئے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر جاری بیان میں کہا گیا کہ موجودہ جغرافیائی سیاسی صورتحال اور علاقائی کشیدگی کے باعث شکیرا کا کنسرٹ آئندہ اعلان تک ملتوی کیا جا رہا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ مداحوں، آرٹسٹ اور پروڈکشن ٹیم کی سلامتی اولین ترجیح ہے۔

اسی طرح کانیے ویسٹ اور فلپرآکی نے بھی اپنے بھارت کنسرٹس اسی سبب ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بیان میں بتایا گیا کہ کنسرٹس کے لیے نئی تاریخیں تلاش کی جا رہی ہیں اور مداحوں کو جلد آگاہ کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق عالمی فنکاروں کی ٹیموں نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں مداحوں اور آرٹسٹ کی حفاظت کو اولین ترجیح دی گئی ہے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔