شیشہ ٹوٹنے پر 10 سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدد، بازو ٹوٹ گیا، خاتون کانسٹیبل گرفتار

لاہور (نمائندہ خصوصی)لاہور میں گھر میں کام کرنے والی 10 سالہ بچی پر مبینہ تشدد کے نتیجے میں اس کا بازو ٹوٹ گیا۔ پولیس نے متاثرہ بچی ایمان فاطمہ کے والد صفدر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق ایمان فاطمہ نبی پورہ میں وارث نامی شخص کے گھر کام کرتی تھی۔ گھر میں شیشے کا گلاس ٹوٹنے پر بچی کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جس سے اس کا بازو ٹوٹ گیا۔

ڈی پی او شیخوپورہ بلال ظفر کے مطابق بچی پر تشدد میں ملوث ایلیٹ فورس کی کانسٹیبل زنیرہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔