ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے ہیرو کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت
ملتان سلطان کی حیدر آباد کنگزمین کے خلاف 6 وکٹوں سے کامیابی
حیدر آباد کنگز مین نے 5 وکٹوں پر 225 رنز بناۓ ملتان سلطان نے مطلوبہ ٹارگٹ 4 وکٹوں پر پورا کر لیا
گیارہویں ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں میچ میں ملتان سلطان نے حیدر آباد کنگزمین کو بآسانی چھ وکٹوں سے شکست دیدی۔ قذافی سٹیڈیم میں حیدرآباد کنگز مین کے کپتان مارنس لبوشن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ حیدر آباد کنگز مین نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 225رنز بناۓ۔اوپنر معاذ صداقت اور صائم ایوب نے ملتان سلطانز کے باؤلرز کی خوب درگت بنائی۔
معاذ صداقت نے اپنے جارحانہ سٹروکس کا آزادانہ استعمال کرتے ہوۓ ملتان سلطانز کے باؤلرز کو باونڈری کی جوب راہ دکھائی انہوں نے 5 چوکوں اور 5 ٹاورنگ چھکوں کی مدد سے اپنی شاندار نصف سینچری مکمل کی اور 62 رنز بناۓ،صائم ایوب نے تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 27 ،عرفان نیازی نے 22 ،سعد علی نے 23 رنزبناۓ جبکہ شرجیل خان نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوۓ 51 رنز سکور کئے۔ ملتان سلطانز کی طرف سے وسیم جونئیر نے 2 بیٹرز کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ ایشٹن ٹرنر،پیٹر سڈل اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
حیدر اباد کنگز مین نے ملتان سلطانز کو 226 رنز کا ٹارگٹ دیا جس کے جواب میں ملتان سلطانز نے مطلوبہ ٹارگٹ 19ویں اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ ملتان سلطانز کے اوپنرز صاحبزادہ فرحان اور سٹیو سمتھ وکٹ پر آتے ہی جارحانہ انداز اختیار کرتے ہوۓ گیند باؤنڈری لائن کے باہر پھینکتے رہے۔چوکوں چھکوں کی بارش میں اوپنرز کی104 رنز کی پارٹنر شپ بنی۔ پہلی وکٹ 9ویں اوورز میں104 رنز پر گری جب سٹیو سمتھ چار چھکوں اور ٔ2 چوکوں کی مدد سے46 رنز بنا کر احسان خان کی گیند پر عرفان نیازی کے ہاتھوں باؤنڈری لائن پر کیچ آؤٹ ہو گۓ، صاحبزادہ فرحان نے اپنا جارحانہ انداز جاری رکھا اور ٹیم کے مجموعی سکور کو مطلوبہ ٹارگٹ تک پہنچا دیا ان کے ساتھ عرفات منہاس نے بھی سکور میں اضافہ کیا اور ٹیم کو کامیابی دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔

صاحبزادہ عرفان نے ناقابل شکست سینچری بنائی انہوں نے 7 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 106 رنز بناۓ اور ناٹ آؤٹ رہے۔شان مسعود نے 29 اور عرفات منہاس نے 26 رنز ناٹ آوٹ بناے۔اس طرح ملتان سلطانز نے یہ میچ 6 وکٹوں سے جیت لیا۔ حیدر آباد کنگز مین کی طرف سے صائم ایوب 2 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے جبکہ احسان نیازی اور مہیش تھیکشنا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ ملتان سلطانز کے صاحبزادہ فرحانہ کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

