ممبئی(بھارتی میڈیا)بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنی بیٹی راہا کپور کے مستقبل کے حوالے سے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضروری نہیں کہ وہ فلمی دنیا کا ہی حصہ بنے۔ایک انٹرویو میں عالیہ بھٹ نے کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ ان کی بیٹی اداکاری کے بجائے کھیلوں کے میدان میں جائے کیونکہ وہ بچپن سے ہی متحرک اور مقابلہ کرنے والی ہے۔
انہوں نے ٹیم ورک کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر وہ خود ایتھلیٹ ہوتیں تو ٹیم اسپورٹس کو ترجیح دیتیں۔عالیہ بھٹ کا کہنا تھا کہ ماں بننے کے بعد ان کی ترجیحات بدل گئی ہیں اور اب وہ زندگی اور کیریئر میں معیار کو زیادہ اہمیت دیتی ہیں۔واضح رہے کہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی 2022 میں ہوئی تھی جبکہ ان کی بیٹی راہا اسی سال نومبر میں پیدا ہوئی۔

