لاہور(نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف کے سابق ٹکٹ ہولڈر عبداللّٰہ طاہر کے قتل میں ملوث ملزمہ کو سیالکوٹ سے گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ کو سیالکوٹ سے لاہور منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ ملزمہ نے عبداللّٰہ طاہر کے ڈرائیور کو ہنی ٹریپ کیا تھا۔ ملزمہ شوٹر کی دوست ہے اور اس سے قبل بھی کئی افراد کو ہنی ٹریپ کرچکی ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عبداللّٰہ طاہر کو چند روز قبل لاہور میں قتل کیا گیا تھا۔

