تہران (خصوصی رپورٹ) ایران میں پاکستان کے سفیر عمران احمد صدیقی نے ایران میں فرانس کے سفیر پیئر کوشارڈ سے ملاقات کی، جس میں خطے کی موجودہ صورتحال، امن و استحکام اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران دونوں سفیروں نے علاقائی پیش رفت اور خطے میں امن و استحکام کے امکانات پر اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ فریقین نے باہمی دلچسپی اور علاقائی اہمیت کے حامل معاملات پر مسلسل رابطے، مشاورت اور تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
دونوں سفیروں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ خطے میں امن، استحکام اور باہمی تعاون کے فروغ کے لیے سفارتی روابط اور تعمیری مذاکرات کو جاری رکھنا ضروری ہے۔

